ہفتہ 13 جون 2026ء
اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے قوم کو شناخت،خودداری اور آزادی دی، ان کا وژن ،جمہوریت، انصاف، مساوات اور رواداری پر مبنی پاکستان ہے ،دو قومی نظریہ آج بھی درست ثابت ہو رہا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نےقائداعظم کی 77ویں برسی پر انھیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی جناح کا وژن ،جمہوریت، انصاف، مساوات اور رواداری پر مبنی پاکستان ہے ،دو قومی نظریہ آج بھی درست ثابت ہو رہا ہے۔ بھارت میں اقلیتوں سے سلوک دو قومی نظریے کی سچائی کا ثبوت ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک تاریخی اور ناگزیر فیصلہ تھا ،ہمیں قائد کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو مواقع، خواتین کو اختیار، اقلیتوں کو تحفظ دینا ہوگا،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی سے ہی روشن مستقبل ممکن ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ قائداعظم کی رہنمائی آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، اتحاد، ایمان، اور قربانی ہمارے قومی سفر کا راستہ ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،قائداعظم کے خواب کی تعبیرایک ترقی یافتہ،خوشحال اور مضبوط پاکستان ہے۔
شارجہ اسپورٹس کلب میں اسپانسرز اور سرمایہ کاروں کے اعزاز میں تقریب، پاکستانی بزنس مین خاور حسین کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا
ڈانوب پراپرٹیز نے لندن میں نیا دفتر کھول دیا، یورپی مارکیٹ میں توسیع کا عندیہ
دبئی میں کِکو شاردا نے ڈانوب کے نئے اپارٹمنٹ کا قبضہ حاصل کر لیا
عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، سعودی عرب میں نئے سیزن کے ویزوں کا اجرا کا اعلان
دبئی: قانونی ذرائع سے زرمبادلہ بھجوانے کی آگاہی مہم کے سلسلے میں شاندار تقریب
شارجہ: پاکستان بزنس کونسل شارجہ (PBCS) اور پاکستان برطانیہ بزنس کونسل (PBBC) کے درمیان ایک پروقار مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب
\"یو اے ای لاٹری: 100 ملین درہم جیتنے کا سنہری موقع!\"
\"یو اے ای لاٹری: 100 ملین درہم جیتنے کا سنہری موقع!\"