ہفتہ 13 جون 2026ء
ریاض:(نمائندہ خصوصی) سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال اور پاک سعودی ٹاور سمیت اسلام آباد کو روشنیوں سے سجانادونوں ممالک کے درمیان تعلقات نئی جہت کی راہ پر گامزن ہونے کا مظہر ہیں۔بدھ کو تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں.دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں طے پایا تھا کہ دونوں کی جلد دوبارہ ملاقات ہو گی
آج وزیراعظم کا استقبال سعودی شاہی فضائیہ کی جانب سے بے مثال انداز میں کیا گیا۔پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہیں سعودی عرب اس قدر عزت و تکریم دیتا ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات، دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے،سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی برادرانہ لازوال تعلقات باہمی اعتماد اور اسلامی بھائی چارے پر مبنی ہیں.پاکستان کے عوام سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ کی موجودگی کے باعث پاکستانی عوام کی سعودی عرب سے گہری مذہبی وابستگی بھی ہے،وزیراعظم کے فقید المثال استقبال کے بعد اسلام آباد انتظامیہ کو فوری احکامات جاری کیے گئے،ان احکامات کے تحت دارالحکومت کی عمارتوں کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے، پاک سعودی ٹاور سمیت اسلام آباد کی عمارتیں روشنیوں سے جگمگا رہی ہیں ، یہ تمام اقدامات وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔
شارجہ اسپورٹس کلب میں اسپانسرز اور سرمایہ کاروں کے اعزاز میں تقریب، پاکستانی بزنس مین خاور حسین کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا
ڈانوب پراپرٹیز نے لندن میں نیا دفتر کھول دیا، یورپی مارکیٹ میں توسیع کا عندیہ
دبئی میں کِکو شاردا نے ڈانوب کے نئے اپارٹمنٹ کا قبضہ حاصل کر لیا
عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، سعودی عرب میں نئے سیزن کے ویزوں کا اجرا کا اعلان
دبئی: قانونی ذرائع سے زرمبادلہ بھجوانے کی آگاہی مہم کے سلسلے میں شاندار تقریب
شارجہ: پاکستان بزنس کونسل شارجہ (PBCS) اور پاکستان برطانیہ بزنس کونسل (PBBC) کے درمیان ایک پروقار مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب
\"یو اے ای لاٹری: 100 ملین درہم جیتنے کا سنہری موقع!\"
\"یو اے ای لاٹری: 100 ملین درہم جیتنے کا سنہری موقع!\"