جمعرات 11 دسمبر 2025ء
(نمائندہ خصوصی) آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے کھلاڑیوں نے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں نے جاری سہ ملکی سیریز میں اپنی کارکردگی کے بعد تازہ ترین آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمایاں ترقی کی ہے۔
مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز 580 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دو درجے چڑھ کر 31 ویں نمبر پر آگئے جب کہ کپتان سلمان علی آغا نے 18 درجے کی شاندار چھلانگ لگاتے ہوئے 497 پوائنٹس کے ساتھ 59 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
اوپننگ بلے باز فخر زمان جاری سیریز میں مشکلات کے باوجود 433 پوائنٹس کے ساتھ دو درجے ترقی کر کے 77ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
سینئر بیٹر بابر اعظم اور محمد رضوان جو اس وقت پاکستان کی ٹی 20 ٹیم سے باہر ہیں بالترتیب 21 ویں اور 22 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ صائم ایوب بھی 558 پوائنٹس کے ساتھ دو درجے گر کر 40 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
اوپنر صاحبزادہ فرحان چار درجے تنزلی کے ساتھ 481 پوائنٹس کے ساتھ 67 ویں نمبر پر ہیں۔
افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز رحمان اللہ گرباز ایک درجے ترقی کے ساتھ 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ ابراہیم زدران 606 پوائنٹس کے ساتھ 12 درجے ترقی کر کے 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
تاہم تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی 69 ویں، حضرت اللہ زازئی 82 ویں اور نجیب اللہ زدران 87 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے کپتان محمد وسیم شاندار پرفارمنس کے بعد 591 پوائنٹس کے ساتھ پانچ درجے بہتری کے ساتھ 26 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ پاکستان کے خلاف 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے آصف خان 13 درجے ترقی کرک 88
ویں نمبر پر آگئے
متحدہ عرب امارات نے نئی اقتصادی کلسٹر پالیسی کی منظوری دے دی
راس الخیمہ کا میگا پراجیکٹ "RAK سینٹرل" 2027 میں کاروبار اور رہائشیوں کا خیرمقدم کرے گا
اماراتی پولیس کا شہریوں کو انتباہ
وزیراعظم: نوجوانوں کو باعزت روزگار اور جدید تربیت سے معاشی مواقع دینا حکومت کی ترجیح
سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال، پاک سعودی تعلقات نئی جہت کی جانب
اسلام آباد سے پنڈی صرف 20 منٹ میں : ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کا منصوبہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور جرمن ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی
متحدہ عرب امارات کے صدر کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ